مورخہ 17مئی 2019ء پریس ریلیزمورخہ 29 اپریل 2019 کوبلوچ ہال کلاکوٹ کے علاقے میں صدیق عرف راکٹ بھائی کو 4مسلح افراد نے گھر کے باہر گولیاں مار کرقتل کیاتھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرقتل میں ملوث ملزم معراج کو گرفتارکیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم معراج نے صدیق عرف راکٹ بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔ تفتیش کے دوران ملزم معراج نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے لیاری گینگ وار(آصف دھوبی)کی ہدایات پرمقتول صدیق عرف راکٹ بھائی کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اِس میں اُ سے دیگر ساتھیوں کی معاونت حاصل تھی جن کی گر فتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ درج بالا ملزم کو اسلحہ اورایمونیشن سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ ترجمان سندھ رینجرز PRO:____________ | CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS CID NEWS
top of page
Post: Blog2_Post
bottom of page
Comments