top of page
Search
Writer's pictureCID NEWS

پولیس کو بغیر وارنٹ چھاپہ مارنے کا اختیار


کراچی…سندھ اسمبلی نے پولیس آرڈر 2002 بحال کرنے کا بل منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آ ؤٹ کرگئی۔اسپیکر آ غا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کی جانب سے پیش کردہ بل کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن اس نئے قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آ ؤٹ کرگئی۔

اپوزیشن ارکان نے پولیس آرڈر 2002 بحالی بل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں نعرے لگائے اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نے دھرنا دے دیا جس کے بعد اپوزیشن ارکان اسمبلی سے واک آ ؤٹ کرگئے۔حزب اختلاف کی غیر موجودگی میں سندھ حکومت نے بل کو منظور کرالیا۔

پولیس آرڈر 2002 بحالی بل اب توثیق کیلئے گورنر سندھ کوبھیجا جائیگا۔ مکیش کمار نے کہا کہ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد بل پیش کیا اس کے باوجود وہ بائیکاٹ کرگئی یہ لوگ اصل میں بھاگنا چاہتے ہیں۔شہریار مہر نے کہا کہ پولیس ایکٹ غیرقانونی اور غیرآئینی ہے، میں حکومت کو مبارک دیتا ہوں آج ایک آمر کا قانون بحال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ جمہوریت نہیں ہے ڈکٹیٹرشپ ہے، نیب زدہ اسپیکر کو شرم نہیں آتی، اسمبلی قواعد وضوابط کے خلاف چلائی جارہی ہے، اگر غیرت ہوتی تو اسپیکر کا عہدہ چھوڑ کر جاتے۔

42 صفحات پرمشتمل پولیس آرڈر2002بحالی بل میں 190شقیں شامل ہیں جن کے تحت پولیس کو مصدقہ اطلاع پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارنے کا اختیار حاصل ہوگا، سندھ پولیس میں بھرتی کا طریقہ کار بھی صوبائی حکومت طے کریگی اور ایڈیشنل آئی جیز و ڈی آئی جیز کی تعیناتی کی مجاز ہوگی، ڈی آئی جی و ایس ایس پی سطح کے افسران کا تقرراختیار وزیراعلی کے پاس ہوگا۔

نئے قانون کے تحت صوبائی حکومت آئی جی پولیس کی مشاورت سے ایڈیشنل آئی جیز ڈی آئی جیز کا تقرر کریگی، ضلعی پولیس افسر بلدیاتی کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر سے مشاورت کاپابندہوگا، صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن تحریری وجوہات پر آئی جی کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کیلئے سندھ حکومت کوسفارشات دے سکے گا جبکہ اے آیس آئی سے لیکر ڈی ایس پی تک کی اسامیاں پبلک سروس کمیشن کیزریعے پْر کی جائینگی۔ CRIME INFORMTAION DEPARTMENT NEWS CID NEWS

4 views0 comments

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post
bottom of page