top of page
Search
Writer's pictureCID NEWS

پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے ان کو اسمگل کرنے والا چینی گروہ گرفتار


پاکستانی لڑکیوں سے شادیکرنے اور انہیں اسمگل کرنے والے چینی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکیوں سے شادی رچا کر ان سے غیر قانونی کام کروانے کا مبینہ دھندا کروانے کے معاملے پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق اس گروہ میں 3 چینی اور 4 پاکستانی شہری شامل ہیں۔

گرفتار کیے گئے افراد میں 3 چینی باشندے اور 4 پاکستانی شامل ہیں۔ یہ کارروائی تب عمل میں لائی گئی جب 2 پاکستانی خواتین نے چینی گروہ کے خلاف ایف آئی اے کو شکایت کی تھی۔ دونوں پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں کرنے والے چینی باشندوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کامران علی کے مطابق ملزمان تبدیلی مذہب کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر لڑکیوں سے شادیاں کرتے تھے، چین لے جانے کے بعد پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندا کروایا جاتا تھا، پاکستانی لڑکیوں کے اعضا نکال کر فروخت کیے جانے کی بھی شکایات موصول ہوئیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسیحی لڑکیوں ، چینی باشندوں کی غیر قانونی شادیاں کروانے والے گینگ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حال ہی میں چینی باشندوں کی جانب سے ویزوں میں توسیع کے لیے جعلی دستاویزات بنوانے کا انکشاف ہوا ۔ چینی باشندوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع اور این او سی کے لیے جعلی وستاویزات تیار کی جاتی ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اس دھندے میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے حکام بھی ملوث ہیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے نے رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کر دی۔ ایف آئی اے انکوائری رپورٹ کے مطابق گروہ میں شامل افراد ویزہ مدت میں توسیع اور این او سی کے لئے جعلی وستاویزات تیار کرتے ہیں۔ گروہ میں پاکستانی شہری چوہدری اکرم، وقار اور ریاض جبکہ دو چینی باشندے ڈاکٹر سو اور زونگ بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاسپورٹ آفس سے چینی باشندوں کے ویزوں میں توسیع کے روزانہ سیکڑوں اجازت نامہ جاری ہوتے ہیں۔ تاہم اس معاملے پر وزارت داخلہبھی حرکت میں آ گئی ہے۔ CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS CID NEWS

1 view0 comments

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post
bottom of page