پاکستان کے سب سے پسماندہ ترین اور تباہ حال علاقے کیلئے 800 کلومیٹر طویل نئی موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ، 800 کلومیٹر فاٹاایکسپریس وے کی منظوری دے دی گئی ہے جو پورے فاٹا پر محیط ہوگی، ایکسپریس وےموٹروے طرز کی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کی جنگ سے متاثر اور تباہ ہو جانے والے قبائلی علاقے میں ایک نئی موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تباہ حال فاٹا کیلئے 800 کلومیٹر طویل نئی موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ، کیا گیا ہے۔ 800 کلومیٹر فاٹا ایکسپریس وے کی منظوری دے دی گئی ہے جو پورے فاٹا پر محیط ہوگی۔ ایکسپریس وے موٹروے طرز کی ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی جانب سے اس بات کی باقاعدہ تصدیق بھی کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فاٹا ایکسپریس وے کو ملک بھر کے سڑکوں کے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے۔
فاٹا ایکسرپس وے کی تعمیر سے فاٹا ملک کے دیگر علاقوں سے جڑ جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ فاٹا ایکسپریس وے کی تعمیر وزیراعظم کے فاٹا کیلئے 100 ارب روپے پیکج کے تحت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں سی پیک منصوبے کے تحت شاہراہوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ خاص کر ملک بھر میںموٹروے کا نیٹ ورک پھیلایا جا رہا ہے۔ اب فاٹا جیسے پسماندہ علاقے میں بھی موٹروے طرز کی شاہراہ کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ Crime Information Department News CID NEWS
Comments