top of page
Search
Writer's pictureCID NEWS

وزیراعظم نے صدارتی نظام سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا


وزیراعظم عمران خان نے صدارتی نظام سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام سے متعلق کوئی سوچ موجود ہی نہیں ہے، غیرمنتخب لوگوں کوکابینہ میں شامل کیا، جس کے باعث صدارتی نظام بارے تاثر ابھرا، دیکھیں گےاپوزیشن قانون سازی کیلئے کتنا ساتھ دیتی ہے؟ آج اسلام آبادمیں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ چاہے کرسی چلی جائے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف تمام مقدمات پچھلی حکومتوں نے قائم کیے ہیں، اگر احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں تواپوزیشن کیلئے سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اپوزیشن صرف این آر او کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ لیکن میں بتا دوں کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے وزراء کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں کابینہ میں پھر ردوبدل ہوگا۔ جو وزیرکارکردگی دکھائے گا وہی کام کرے گا باقی کو گھر جانا پڑے گا۔

اسد عمر تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ، اسد عمر بہت جلد کابینہ میں واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، اسی لیے ملک کا آج یہ حال ہے۔ ماضی میں ججز کو گالیاں دی جاتی تھیں۔آج نیب اورعدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی ایم کے کچھ افراد کو بیرون ملک سے پیسے ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو پی اے سی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے صدارتی نظام سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی نظام سے متعلق کوئی سوچ موجود نہیں ہے۔ غیرمنتخب لوگ کابینہ میں آئے ہیں اسی لیے صدارتی نظام بارے تاثر ابھرا ہے۔ ٹیم میں تجربہ کار لوگوں کو استعمال کررہا ہوں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی منتخب ہے یا غیرمنتخب ہے، میں صرف کارکردگی دکھانی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک سال مشکل وقت ہے معیشت جلد بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے قانون سازی کیلئے پیش کردہ بلوں پر اپوزیشن کتنا ساتھ دیتی ہے؟ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت رمضان پیکج سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں عوام کواشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور اشیاء کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے سے متعلق اجلا س ہوا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں 300سے زائد سستے رمضان بازار قائم کیے جارہے ہیں۔رمضان بازارو ں میں 10ضروری اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔ جبکہ دوسری اشیاء کی تھوک ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اشیاء کے نرخوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،تمام اشیاء مقررہ نرخوں پر مارکیٹ میں موجود ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔حکومت کو عوام کی مشکلات کا ادراک ہے۔وزیراعظم نے رمضان شریف میں بجلی ، گیس اور پانی کی فراہمی کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے۔ CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS CID NEWS

0 views0 comments

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post
bottom of page