قرض کی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف سے قبل ورلڈ بینک راضی ہوگیا، دورہ چین کے دوران ورلڈ بینک کے سی ای او وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، پاکستان کو 6 ارب ڈالرز ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے ساتھ قرض کے حصول کے معاملات طے ہونے والے ہیں۔
ملاقات کے دوران پاکستان کو قرض کی فراہمی کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو 6 ارب ڈالرز تک کا قرض دینے کیلئے راضی ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ چینکے دوران کیا جائے گا۔ جبکہ دورہ چین کے دوران ہی وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔ Crime Information Department News CID NEWS
Comments