سی پیک منصوبے کے تحت، سب سے طویل موٹروے کی تعمیر مکمل کر لی گئی، ملتان سے سکھر تک 392 کلومیٹر طویلموٹروے کا بنیادی تعمیراتی کام مکمل ہو گیا، منصوبے کا افتتاح رواں سال اگست میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے سکھر موٹر وے ایم 5 کا بنیادی تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم پروجیکٹ کی آرائش، انٹر چینجز اور عارضی قیام گاہوں کی تعمیرات آخری مرحلے میں ہیں، منصوبے کا افتتاح رواں سال اگست میں ہو رہا ہے۔
اس منصوبے کو وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کے لیے بہترین تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ 392 کلو میٹر طویل موٹر وے ایم 5 پر تقریباً 294 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔یہ موٹر وے ملتان سے شروع ہو کر شجاع آباد، جلالپور پیر والہ، ہیڈ پنجند، بہاول پور کے قریب اچ شریف، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان، صادق آباد، سندھ کے شہر اوباڑو، گھوٹکی اور پنوعاقل سے ہوتی ہوئی سکھر میں روہڑی کے قریب اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ Crime Information Department News CID NEWS
Comments