top of page
Search
Writer's pictureCID NEWS

سرجن ڈاکٹر خاتون کے آپریشن کے دوران چائے پیتا رہا، صفائی ملازم سرجری کرتے رہے


ڈاکٹروں کو انسانیت کا مسیحا کہا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ لوگ بیماری اور موت سے لڑ رہے لوگوں کو شفا بخش کر اُنہیں زندگی کی رونقوں کی جانب لوٹا دیتے ہیں۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو طبی مہارت سے ناواقف ہونے کے باوجود اس پیشے میں گھُس آتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے ہی ’نیم حکیم خطرہ جان‘ کی اصطلاح گھڑی گئی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ساہیوال میں پیش آیا ہے جس میں اتائی ڈاکٹر انیس خاتون کا آپریشن کر رہا ہے، جبکہ قریب کھڑا سرجن ڈاکٹر نوید رحمانی اناڑی سٹاف کی جانب سے آپریشن کے دوران مزے سے چائے کی سُڑکیاں لے رہا ہے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اتائی ڈاکٹر انیس کے ساتھ اس سرجری میں ہاتھ بٹانے والا کوئی ماہر عملہ نہیں، بلکہ ہسپتال میں صفائی کا کام کرنے والے لوگ ہیں۔

اتنے حساس نوعیت کے آپریشن کو سرجن ڈاکٹر نوید رحمانی کی جانب سے خود انجام دینے کی بجائے اناڑی لوگوں سے کروانے پر اہلِ علاقہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اہلِ علاقہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سے سرجن ڈاکٹر رحمانی، اتائی ڈاکٹر انیس اوراس کے دیگر چیلوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ وہاں پر موجود ہسپتال کے ملازمین کی موجودگی سے خاتون کا تقدس بھی پامال ہوا ہے۔ مریضوں کی جانوں سے کھیلنے والا یہ ہسپتال اڈہ کھوئی پر واقع ہے۔

CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS CID NEWS

1 view0 comments

Recent Posts

See All

תגובות


Post: Blog2_Post
bottom of page