پاکستان کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی کتاب ’گیم چینجر‘ میں لکھا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن انہوں نے شمولیت اس لیے اختیار نہیں کی کیونکہ تحریک انصاف میں ایسے لوگ ہیں جنکی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ تحریکِ انصاف میں پارٹیاں بدلنے والے لوگ ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ اس وقت پاکستان کو نوجوان خون یعنی نوجوانوں کی ضرورت ہے اور عمران خان پٹھان ہیں، انہیں پارٹیاں بدلنے والے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ کئی سیاستدانوں نے عمران خان کا نام غلط استعمال کیا اور اب بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا پسندیدہ لیڈر عمران خان کو قرار دیا لیکن انہوں نے لکھا کہ عمران خان کی جماعت میں کچھ لوگ ہیں ایسے ہیں جن کی وجہ سے وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو ئے۔
شاہد آفریدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں لکھا کہ ’زرداری یقینا کمال کے سیاستدان ہیں ، انہوں نے 5سال اقتدار میں اور 10سال جیلمیں گزارے، پاکستان میں پہلی بار کسی جماعت نے حکومتی مدت پوری کی اس کی وجہ آصف علی زرداری ہی ہیں لیکن میری ان کے بارے میں رائے منفی ہے کیونکہ وہ نہ تو کرکٹ کے مداح ہیں اور نہ میں ان کو بڑا لیڈر مانتا ہوں‘۔ شاہد آفریدی نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں انکشاف کیا کہ بلاول بھٹو نے سابق چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ سے معاملات طے کرنے کے لیے شرط رکھی تھی کہ میں ان کے جلسوں میں ان کے ساتھ شرکت کروں لیکن میں سمجھ گیا کہ یہ فیصلے کس کے ہیں اور مجھے یہ بھی سمجھ آ گیا کہ بلاول صرف ایک کٹھ پتلی ہیں ۔ CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS CIDNEWS
Comments