top of page
Search
Writer's pictureCID NEWS

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی بدستور جاری


بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی فوج نے ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 12 سالہ بچہ شہید ہوگیا، پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر تتہ پانی اور کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی۔

بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے کنٹرول لائن پر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون اور 12سالہ بچہ شہید ہوگیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید لڑکے کی شناخت 12سال کے محمد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مئوثرجواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔ کنٹرول لائن پرفائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS CID NEWS

0 views0 comments

Recent Posts

See All

Comentarios


Post: Blog2_Post
bottom of page