top of page
Search
Writer's pictureCID NEWS

بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض نہ دینے کی درخواست کردی


بھارت نے آئی ایم ایف سےپاکستان کو قرض نہ دینے کی درخواست کردی، آئی ایف ایف نے بھارت کی درخواست نظرانداز کر دی، رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو قرض فراہمی کے معاملات طے پا جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی دشمنی میں پاگل ہو جانے والے بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

بھارت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ کے ادارے سے رابطہ کیا گیا ہے۔ بھارت نے عالمی مالیاتی فنڈ کے ادارے سے باقاعدہ درخواست کی ہے۔ بھارت نے آئی ایم ایفسے پاکستان کو قرض نہ دینے کی درخواست کی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق آئی ایف ایف نے بھارت کی درخواست نظرانداز کر دی ہے۔ رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو قرض فراہمی کے معاملات طے پا جانے کا امکان ہے۔

امکان ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 سال کیلئے قرض فراہم کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ پاکستان کو تین سال کے پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے 10 سے 12 ارب ڈالرز تک کا قرضہ ملے گا۔ اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ جبکہ اب مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ کوشش ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد سے جلد قرضہ مل جائے۔ آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران معاملات کو حتمی شکل دے دیے جانے کا امکان ہے۔ Crime Information Department News CID NEWS

1 view0 comments

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post
bottom of page