اللہ عزت رکھے،نوبت یہاں تک نہیں آئے گی، سابق وزیر خزانہ خواجہ آصف نے چوہدری نثار کو وزیراعلی پنجاب بنوانے کیلئےن لیگ کی حمایت کی خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پنجاب کا نیا وزیراعلی بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ خواجہ آصف نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اللہ عزت رکھے،نوبت یہاں تک نہیں آئے گی۔ دوسری جانب ن لیگ کے سینئر رہنما، پنجاب میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے بھی ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان سے کوئی رابط نہیں ہوا۔ پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں ،ان کے جھوٹ عوام کے سامنے آرہے ہیں ، ہم ایک دھکا لگائیں تو حکومت گر جائے گئی۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےعثمان بزدار کی جگہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے وزیر اعلیٰ بننے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک ایسے رہنما کو وزیر اعلیٰ بنانے پر غور کیوں کرے گی جسے اپنی پارٹی ہی قبول نہیں کرتی؟ Crime Information Department News CID NEWS
Comments