top of page
Search
Writer's pictureCID NEWS

ابراہیم حیدری پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری


ابراہیم حیدری پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری


الیاس گوٹھ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ


ملزم یاسین ابرا ہیم حیدری کے علاقے میں بڑے پیمانے میں منشیات سپلائی اور درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں ملوث تھا ( ایس ایچ او ابراہیم حیدری )


ملزم یاسین خاندانی جرائم پیشہ ہے اس کے دو بیٹے بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ( سید صلاح الدین )


کراچی ( رپورٹ ندیم اسلم ) ابراہیم حیدری پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری الیاس گوٹھ کے قریب عوام سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم گرفتار اسلحہ اور آوان بم برآمد اقدام قتل اور دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی ہدایت پر ابراہیم حیدری پولیس نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ابراہیم حیدری تھانے کی حدود الیاس گوٹھ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے ڈکیتوں کا تعاقب کیا ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید صلاح الدین علی نے دوران تراویح علاقے میں دوران گشت الیاس گوٹھ کے قریب شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے ملزم کا تعاقب کیا پولیس کی موبائل دیکھ کر ڈکیتوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردیا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم محمد یسین موٹر سائیکل سے گر گیا اور اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید صلاح الدین کے مطابق گرفتار ملزم محمد یاسین خاندانی جرائم پیشہ ہے اس کے دو بیٹے بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے ہیں جو کہ پولیس کو مطلوب بھی ہے جبکہ محمد یاسین ابراہیم حیدری کے علاقے میں بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کرنے اور درجنوں ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث بھی ہے گرفتار ملزم محمد یاسین کا کرائم ریکارڈ بھی اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے ملزم یاسین سے ایک غیر قانونی ٹی ٹی پستول اور ایک آوان بم برآمد کرکے ملزم کے خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ فارنزک کےلئے بھیج دیا گیا ہے CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS CID NEWS

1 view0 comments

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post
bottom of page