مسلمان قیدی کی پیٹھ پر گرم سلاخ سے ’اوم‘ لکھ دیا گیانئی دہلی:(20 اپریل 2019) دہلی کی تہاڑجیل میں ظلم کی ایک اور داستان رقم ہوگئی، جہاں ہندو انتہا پسندسپرنٹنڈنٹ نے مسلمان قیدی پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے لوہے کی گرم سلاخ سے اس کی پیٹھ پر اوم لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے ایک قیدی نے عدالت سے شکایت کی کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے اس پر تشدد کیا اور اس کی پیٹ پر گرم لوہے کا ٹھپہ لگاکر اوم لکھ دیا ہے۔تہاڑ جیل میں قید نبیر نامی مسلمان قیدی نے اپنے وکیل کے توسط سے دہلی کی کڑکڑ ڈومہ کورٹ کو بتایا ہے کہ بیرک میں انڈکشن چولہا کام نہ کرنے کی شکایت پر جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان نے اسے پہلے بری طرح زدو کوب کیا اور اس کے بعد برہنہ پیٹھ پر دھات کی سلاخ سے جبراً ہندوؤں کا مذہبی نشان ’اوم‘ کا نشان دغوا دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلمان قیدی کی شکایت پر دوران سماعت کڑکڑڈومہ کورٹ میں جج نے بذات خود اس کی پیٹھ پر بنے اوم کے نشان کا معائنہ کیا اور اس کے بعد تہاڑ جیل کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔مسلمان قیدی نبیر کی شکایت پر دہلی کی کڑکڑڈومہ کورٹ نے جیل انتظامیہ کو دو دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ Crime Information Department News CID News
Comments