DISTRICT POLICE BADIN
پریس ریلیز
بدین 24 مئی 2019:
بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کہ 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل، 8 رائونڈ، 445 گرام چرس ، 11915 گٹکے اور 208 لیٹرز کچی شراب برآمد، مقدمات درج، تفتیش جاری
ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف اور امن و امان کی بہتری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں، تفصیلات درج ذیل ھے۔
تھانہ بدین
چوکی انچارج لنواری شریف ASI رستم علی سولنگی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کہ ملزم اصغر بلیدی کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور 3 رائوند برآمد۔ مقدمہ درج۔
ملزم مندرجہ ذیل مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔
مقدمہ الزام نمبر 148/2019 بجرم دفعہ 398،401 تعزیرات پاکستان۔
بدین پولیس نے کاروائی کر کہ چرس فروش اسد حسین شاہ کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 350 گرام چرس برآمد۔ مقدمہ درج۔
مقدمہ الزام نمبر 267/2019 بجرم دفعہ 9/B نارکوٹکس ائکٹ۔
بدین پولیس نے بدین شہر میں مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کر کہ 7 گٹکہ فروش کاشف بوھڑ، اویس درس، بھادر علی کورائی، وقار کورائی، نور حسن ھنگورجو ، فیصل اڈھیجو اور اقبال ملاح کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 5430 سفینہ گٹکے برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ تلھار
تلھار پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کہ ملزم دلاور عرف دلو کو غیر قانونی اسلحہ ایک پسٹل اور 5 عدد رائونڈ سمیت گرفتار کر لیا ھے۔ مقدمہ درج۔
مقدمہ الزام نمبر 74/2019 بجرم دفعہ 23 (i) a سندہ آرمس ائکٹ۔
سی آئی اے پولیس بدین
سی آئی اے پولیس بدین نے تھانہ ٹنڈو باگو کی حدود میں کاروائی کر کہ 2 گٹکہ فروش گلن کلوئی اور منظور شیدی کو کار سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 5460 سفینہ گٹکے برآمد۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو باگو پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ الزام نمبر 63/2019 بجرم دفعہ 269،270 تعزیرات پاکستان۔
تھانہ ڈیئی
ڈیئی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کہ چرس فروش سومار چانڈیو کو 95 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔
ڈیئی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش مقبول احمد لغاری کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 1025 سفینہ گٹکے برآمد۔ مقدمہ درج۔
تھانہ نندو
نندو پولیس نے کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 208 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی۔ بٹھی مالکان صاحب کھوسو ، محمد بخش کھوسو اور ستار کھوسو فرار ہوگئے، پولیس نے مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ نندو پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ترجمان بدین پولیس
PRO TO HASSAN SARDAR NIAZI, PSP SSP BADIN CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS CID NEWS
Commentaires