پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے داتا دربار خودکش حملے کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا جب کہ خودکش حملہ آور کی شناخت بھی کر لی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کار محسن خان کو بھاٹی گیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا اور وہ چارسدہ کے علاقے شبقدر کا رہائشی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کی شناخت صادق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ خود کش حملہ آور افغانستان کا رہائشی تھا اور افغان پاسپورٹ پر 6 مئی کو طورخم بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا۔خودکش حملہ آور صادق اللہ کو طیب اللہ نامی شخص نے طورخم بارڈر سے لے کر لاہور پہنچایا جہاں دونوں نے 7 مئی کو سہولت کار محسن اور نور زیب کے گھر پر قیام کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 8 مئی کو داتا دربار کے باہر خودکش حملے میں میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے تھے۔ CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS CID NEWS
top of page
Post: Blog2_Post
bottom of page
Comments