top of page
Search
Writer's pictureCID NEWS

CID NEWS CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS


کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دو بھتہ خور گرفتار کرلیا

بھتہ خور ملزمان اپنے مالک ابوبکر رسول سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے تھے ( ایس ایچ او K.I.A )

ابوبکر رسول گلزار کالونی میں پراپرٹی کا کام کرتا تھا دونوں بھتہ خور اس کے ملازمین تھے ( اورنگزیب خٹک )

پیسے کے لالچ میں آکر مالک کو کالعدم تنظیم کے نام سے بھتے کی پرچی دی تھی پولیس کے شکنجے میں آگئے ( بھتہ خور ملزمان )

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے پراپرٹی کا کام کرنے والے ابوبکر رسول سے بھتہ کی پرچیاں دے کر بھتہ مانگنے والے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا بھتہ کی پرچیاں اور رقم برآمد دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود گلزار کالونی سیکٹر E/8 میں واقع حبیب رسول اسٹیٹ ایجنسی کے مالک ابوبکر رسول کو 20 مئی 2019 کو رات نو بجے منشی راجہ محمد شفیق کیانی کو ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے گھر کے پاس ایک خط حوالے کیا اور فرار ہوگیا جس میں 10 لاکھ روپے بھتہ دینے کا کہا گیا تھا اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی اور میرے بچوں کو اغواء اور قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی پراپرٹی ڈیلر ابوبکر رسول گزشتہ 50 سالوں سے اسی علاقے میں پراپرٹی کا کام کرتا آرہا ہے بھتہ کی پرچی ملنے کے بعد ابوبکر رسول نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا اورنگزیب خٹک کو بذریعہ تحریری درخواست سارا ماجرا سنایا ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے اپنے ایس ایس پی کورنگی سید محمد علی رضا کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان بھتہ خوروں کو گرفتار کرنے کی حکمتِ عملی تیار کی اور دونوں بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی سرجوڑ میں لگ گئے بھتہ خور عابد الله ولد نواب خان کی اور دوسرا عبدالخالق ولد غلام خان کو بھتے کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا درخواست گزار ابوبکر رسول نے 20 مئی 2019 کو نامعلوم افراد کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق دونوں بھتہ خور ملزمان ابوبکر رسول کے اسٹیٹ ایجنسی میں کام کرتے تھے دونوں بھتہ خور ملزمان کا آبائی تعلق ضلع دیر سے ہے دونوں بھتہ خوروں نے پرچیوں کے ذریعے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور بار بار پرچی دے کر بھتہ کی رقم کا مطالبہ کررہے تھے آج جب دونوں بھتے کی رقم کی 25 ہزار روپے لینے پراپرٹی ڈیلر ابوبکر کے پاس آئے تو پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں دبوچ لیا اور اسلحہ اور بھتے کی رقم 25 ہزار روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اپنے مالک کے پاس زیادہ پیسے دیکھ کر لالچ میں آکر بھتہ مانگا تھا لیکن قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے سی آئی دی نیوز

CID NEWS CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS

4 views0 comments

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post
bottom of page