top of page
Search
Writer's pictureCID NEWS

CID NEWS CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS


DISTRICT POLICE BADIN NEWS ALERT

بریکنگ نیوز

بدین 29 مئی 2019:

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی کی شاندار کاروائی

پولیس نے بلائنڈ قتل کیس میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، نعش اور آلائہ قتل برآمد، مزید تفتیش جاری

27 مئی 2019 کو ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی کو اطلاع موصول ہوئی کہ 25 مئی 2019 کو گاوں چودھری اقبال ورک نزد نیو دمبالو تحصیل ماتلی کے رہائشی رمضان ولد عبدالسلام جٹ لاپتہ ہوگیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر ریاض حسین رند بمع اسٹاف نے ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب کی ہدایات پر لاپتہ رمضان جٹ کی بازیابی کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جو پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ لاپتہ رمضان کو قتل کردیا گیا ہے۔ ایسی اطلاع موصول ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی بمع اسٹاف نے قتل میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کر کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں جنھوں نے اعتراف جرم کیا ہے اور ملزمان کی نشاندھی پر مقتول رمضان ولد عبدالسلام جٹ کی نعش کو تھانہ کلوئی کی حدود سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم محمد ایس جو کہ پیسٹیسائیڈ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جس کو کمپنی کی جانب سے کلٹس کار بھی دی گئی ہے، ملزم نے اپنے چھوٹے بھائی سیف اللہ جٹ سے مل کر رمضان جٹ کا کلہاڑی سے خون کر کہ کلٹس کار میں نعش کو تھانہ کلوئی کی حدود میں واقع ریت میں مدفون کردیا تھا۔ پولیس نے ملزمان سے آلائہ قتل اور جرم میں استعمال شدہ کلٹس کار بھی برآمد کرلی ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب نے ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی اور اس کی ٹیم کے لئے شاباسی کا پیغام بھیجا ہے۔

ترجمان بدین پولیس

PRO TO HASSAN SARDAR NIAZI, PSP SSP BADIN سی آئی دی نیوز

CID NEWS CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS


2 views0 comments

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post
bottom of page