زمان ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا
دوران گشت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ( ایس ایچ او زمان ٹاؤن )
اپنے تھانے کی حدود میں کسی بھی قسم کے جرائم و کرائم کو برداشت نہیں کرونگا ہر جرائم پیشہ کے خلاف کارروائی کرونگا ( چودھری بابر حمید )
کراچی زمان ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہے دوران گشت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی سید محمد علی رضا کی اپنے ضلع کے ہر تھانے کی حدود میں کسی بھی قسم کے جرائم و کرائم کے خاتمے کو یقینی بنانے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاؤن چودھری بابر حمید نے پولیس کے گشت میں اضافہ کردیا دوران گشت دو منشیات فروش شاہ نواز ولد خیر محمد دوسرا محمد وحید ولد محمد مجید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ہے ایس ایچ او زمان ٹاؤن چودھری بابر حمید کے مطابق اپنے تھانے کی حدود میں کسی بھی قسم کے جرائم و کرائم اور جرائم پیشہ عناصر کو برداشت نہیں کرونگا جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور اپنے تھانے کی حدود کو جرائم سے پاک کرکے ہی دم لوں گا سی آئی دی نیوز
CID NEWS CRIME INFORMATION DEPARTMENT NEWS
Comments